Monday, September 26, 2022

سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانی ورکرز کے ویزوں کی تجدید شروع

سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانی ورکرز کے ویزوں کی تجدید شروع

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کورونا سے پہلے پاکستان آنے والے کارکنوں کے ورک ویزوں کی تجدید جب کہ متحدہ عرب امارات نےویزٹ اوربحرین نے نئے ورک ویزوں کا اجراء شروع کردیا۔

حکام کےمطابق ’ایسے پاکستانی ورکرز جنہوں نے کورونا سے قبل پاکستان کا سفر کیا اور سفری پابندیوں کےباعث واپس نہیں جا سکے تھے اور اس دوران ان کے ورک ویزہ کی میعاد ختم ہوگئی تھی ان کےویزوں کی تجدیدکی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر کے تمام ڈائریکٹوریٹ دفاتر میں ویزہ تجدید اور دیگرخدمات فراہم کی جارہی ہیں۔حکام کے مطابق ’تمام ریجنل دفاتر میں ایک ہزار افراد کوروزانہ کی بنیاد پر سہولیات دینے کی استعدادموجود ہے۔