Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سعودی عرب اور یمنی باغیوں میں مصالحت پر زور دیاجائے:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث

سعودی عرب اور یمنی باغیوں میں مصالحت پر زور دیاجائے:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث
April 10, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جمعرات کو چوتھے دن بھی اراکین نے یمن کی صورت حال پر بحث جاری رکھی اور زور دیا کہ یمن میں متحارب گروپوں میں مصالحت کروا کر راستہ نکالا جائے ۔ ا آج جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سعودی عرب کی حمایت میں قرار داد پاس کئے جانے کا بھی امکان  ہے ۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر سعودی علاقے کوخطرہ ہوا تو ہماری ٹانگیں نہیں کانپنی چاہئیں۔ ہمیں سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اگر عرب دنیا کیساتھ چین،روس اور پاکستان مل جائیں تو نیا بلاک بن سکتا ہے،اس طرح ہم امریکہ کی غلامی سے نکل سکتے ہیں، پاکستان کو یمن کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیئے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ لوگوں کو گوریلہ وار پر مجبور کریں ، نہ دوسروں کی لڑائی میں جائیں،یمن میں فوری سیز فائر کروایا جائے۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن میں کارروائی قانونی اور جائز ہے امریکہ افغانستان میں کارروائی کر سکتا ہے تو سعودی عرب کو بھی حق ہے، اگر آج سعودی عرب پر مشکل وقت ہے تو ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے غوث بخش مہر نے کہا کہ ہمیں ہر معاملے میں سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیئے۔ آفتاب شیر پاؤ کا  کہنا تھا کہ یمن میں خانہ جنگی ہے نہ ہی مسلک کی لڑائی  اس معاملے میں او آئی سی نے اپنا کردار ادا نہیں  ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان میں مشترکہ قرار داد لانے کے لئے آج پارلیمانی راہنماوٗں کو بلا لیا ہے ۔ آج  ایوان میں متفقہ قرار داد منظور کئےجانے کا امکان ہے۔