Saturday, July 27, 2024

سعودی عرب، اندرون و بیرون ملک پروازوں کی معطلی میں مزید 2 ہفتے کی توسیع

سعودی عرب، اندرون و بیرون ملک پروازوں کی معطلی میں مزید 2 ہفتے کی توسیع
March 29, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی معطلی کو مزید 2 ہفتے کیلئے بڑھا دیا۔ شہروں میں ٹرین اور ٹیکسی سروس بھی بدستور بند رہے گی۔ سعودی عرب کی حکومتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے شہروں میں ٹرین اور ٹیکسی سروس بھی بدستور بند رہے گی۔ کاروباری سرگرمیاں بھی حکومتی ہدایات کے مطابق ہی جاری رکھی جا سکیں گی۔ سعودی عرب میں مدینہ منورہ، جدہ اور قطیف سمیت دیگر شہروں میں جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔