سعودی عرب، آمدورفت پر 15 ستمبر سے بتدریج پابندی ختم کرنیکا فیصلہ
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں آمدورفت پر 15 ستمبر سے بتدریج پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق یکم جنوری 2021 سے تمام زمینی، سمندری راستے، بندرگاہوں کے ذریعے آمدورفت بحال ہوجائےگی۔ کورونا کے باضابطہ ٹیسٹ کے بعد صرف مقامی افراد کو سفر کی اجازت دی جائے گی، مارچ 2020 سے سعودی عرب سے تمام بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ منقطع ہے۔
سعودی حکام کے مطابق کورونا وباء کے باوجود عمرہ آپریشنز بتدریج بحال کیے جائیں گے، سعودی حکومت عمرہ آپریشنز کی بتدریج بحالی کے فیصلے کا جلد اعلان کرے گی۔