Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب ، انسداد کرپشن مہم کے دوران شہرت پانے والا لگژری ہوٹل کھل گیا

سعودی عرب ، انسداد کرپشن مہم کے دوران شہرت پانے والا لگژری ہوٹل کھل گیا
February 12, 2018

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا پرتعیش ہوٹل رٹز کارلٹن جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی انسداد کرپشن مہم کے دوران دنیا بھر کی خبروں کی زینت بنا رہا اب اپنی سابقہ پوزیشن پر بحال ہو گیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اب ہوٹل میں مہمانوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے ۔
رٹز کارلٹن ہوٹل میں دو سو سے زائد سعودی شہزادوں اور امرا کو قید کیا گیا تھا جنہیں سو ارب ڈالر کی خطیر رقم کے عوض رہا کر دیا گیا تھا ۔
ان افراد میں ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال، سعودی نیشنل گارڈ کے سربراہ میطب بن عبداللہ، ایم بی سی ٹی وی کے چیف ولید الابراہیم اور شاہی کورٹ کے سابق سربراہ خالد الطویری شامل ہیں ۔
سعودی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق چھپن افراد ابھی بھی حراست میں ہیں جنہیں ہوٹل سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے ۔