Sunday, September 25, 2022

سعودی عرب،طائف میں عکاظ میلے کا آغاز

سعودی عرب،طائف میں عکاظ میلے کا آغاز
طائف ( 92 نیوز ) سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں عکاظ میلے کا آغاز ہوگیا ۔13 جولائی تک جاری رہنے والے اس میلے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ سعودی عرب کی نئی نسل اور دنیا بھر کو عرب کی قدیم تہذیب سے روشناس کروانے کے لئے گزشتہ 12 سالوں سے تاریخی شہر طائف میں عکاظ میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں عرب کے مختلف قبائل کے رہن سہن اور انکی ثقافت کے حوالے سے متعارف کروایا جاتا ہے۔ اس میلے میں قدیم لباس پہنے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے، اس کے علاوہ میلے میں نیزہ بازی کے مقابلے بھی ہوتے ہیں اور سعودی روایتی ڈانس بھی پیش جاتا ہے، مقابلوں میں  لوگوں کی بڑی تعداد دلچسپی لیتی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور محکمہ سیاحت و قومی ورثہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان کومیلے کے انعقاد پر مبارکباد دی اور ہے  نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔