Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی طیارے عام شہریوں پر کلسٹر بم برسا رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ کا الزام

سعودی طیارے عام شہریوں پر کلسٹر بم برسا رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ کا الزام
May 4, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں صدر منصور ہادی کی حامی فوج اور باغیوں میں عدن کی بندرگاہ کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے الزام لگایا ہے کہ سعودی جیٹ طیارے عام شہریوں پر کلسٹر بم برسا رہے ہیں۔ یمن میں باغیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کا ایک محدود دستہ صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں کے ساتھ مل کر عدن ائرپورٹ پر حملے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب نے یمن میں کسی قسم کی زمینی کارروائی کی تردید کی ہے۔ ادھر تعز میں بھی صدر منصور ہادی کے حامیوں اورباغیوں کے درمیان دوبدو لڑائی ہو رہی ہے۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیارے یمن میں انتہائی مہلک امریکی کلسٹر بم برسا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن کی جنگ میں ایک ہزار کے قریب لوگ مارے جاچکے ہیں،جن میں ایک سو پندرہ بچے بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔