Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی طیاروں کی بمباری ،یمنی باغیوں نے صدارتی محل چھوڑدیا

سعودی طیاروں کی بمباری ،یمنی باغیوں نے صدارتی محل چھوڑدیا
April 3, 2015
عدن(ویب ڈیسک)یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری ،باغیوں نے صدارتی محل کا قبضہ چھوڑ دیا۔ یمن میں باغیوں نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کے بعد عدن میں صدارتی محل کا قبضہ چھوڑ دیا ہے۔ یمن کے شہر عدن میں گزشتہ روز باغیوں نے منصور ہادی کی حامی فوج سے شدید لڑائی کے بعد صدارتی محل الماشق پر قبضہ کر لیا تھا تاہم سعودی طیاروں کی بمباری کے بعد باغی صدارتی محل کا قبضہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ عدن کے ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ باغیوں نے فضائی حملوں کے بعد علی الصبح صدارتی محل چھوڑ دیا تھا۔