سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے شبے میں سعودی شہری فرانس میں گرفتار

پیرس (92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے شبے میں سعودی شہری فرانس میں گرفتار ہو گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سابق رائل گارڈ خالد ا لعتیبی کو پیرس میں ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ خالد العتیبی کا نام جمال خشوگی کے قتل میں ملوث 26 افراد میں شامل ہے۔
سعودی عرب نے فرانس میں گرفتار شہری کی جمال خشوگی قتل کیس سے تعلق کی تردید کر دی۔ پیرس میں سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جس شخص کو مشتبہ ملزم کہا جا رہا ہے اس کا معاملے سے کوئی واسطہ نہیں۔