Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی حکومت کا کینیڈا میں زیر تعلیم طلبا کی دوسرے ممالک منتقلی کا فیصلہ

سعودی حکومت کا کینیڈا میں زیر تعلیم طلبا کی دوسرے ممالک منتقلی کا فیصلہ
August 7, 2018
ریاض (92 نیوز) سماجی کارکنوں کی گرفتاری پر سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا۔ سعودی حکومت نے کینیڈا میں زیر تعلیم سعودی طلبا کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر سلیمان الحرش کے مطابق طلبا کی تعلیم متاثر کیے بغیر انہیں امریکا اور برطانیہ کے تعلیمی اداروں تک رسائی دی جا رہی ہے۔ سعودی ایئرلائن نے بھی ٹورنٹو آنے  اور جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ریاست کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش برداشت نہیں کی جائیگی ۔ کینیڈا کا موقف گمراہ کن اطلاعات پر مبنی ہے ۔ متعلقہ افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ۔ دوسری طرف کینیڈا بھی اپنے موقف پر ڈٹ گیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا تھا کہ  خواتین کے حقوق  ہی انسانی حقوق ہیں جس کیلئے  اُن کا ملک  آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  سعودی  عرب کا اپنے طلبا کو کینیڈا  میں تعلیم سے روکنا شرمناک ہو گا۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس  بلا لیا تھا اور  ریاض میں متعین کینیڈن سفیر ڈینس ہورِک کو ملک بدر کر دیا تھا۔