سعودی حکومت کا کل سے عمرہ درخواستوں کی وصولی شروع کرنیکا اعلان
ریاض (92 نیوز) سعودی حکومت کا کل سے عمرہ درخواستوں کی وصولی شروع کرنے کا اعلان کردیا، صرف ویکسین لگوانے والے افراد درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہونگے۔
سعودی وزارت برائے حج وعمرہ نے کہا ہے کہ درخواستوں کے ساتھ ویکسین کی مکمل ڈوزلگنے کاسرٹیفکیٹ جمع کرانا ہو گا۔ عمرہ کے لئے آنے والے غیر ملکی زائرین کو مخصوص کردہ مساجد میں خوش آمدید کہا جائے گا۔
ایسے ممالک جو کورونا کی وجہ سے پابندی کی لسٹ میں شامل ہیں ان زائرین کو 7 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گزرنا ہو گا، سعودی حکومت نے ڈیڑھ سال قبل کورونا کی وجہ سے پابندی لگائی تھی۔