Monday, March 4, 2024

سعودی حکومت کا غیر مصدقہ زیارتیں کرانیوالے ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کا حکم

سعودی حکومت کا غیر مصدقہ زیارتیں کرانیوالے ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کا حکم
April 19, 2018
جدہ ( 92 نیوز) سعودی  عرب کی حکومت نے غیر مصدقہ زیارتیں کرانے والے ٹریول  ایجنٹس کیخلاف خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں اور جعلی زیارتیں کر انے والے ٹریول ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،  اکثر ٹریول ایجنٹس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زیارتوں کے نام پر زائرین سے رقم  بٹورتے ہیں  اور پیسے لے کرزائرین کوجعلی زیارتیں کرائی جاتی تھیں۔ سعودی حکومت نے ایسے تمام ایجنٹوں اور ٹرانسپورٹرز پر 5 ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا ہےْ۔ اب صرف  رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس اور کمپنیوں کو زیارتیں کروانے کی اجازت ہو گی۔