Sunday, February 25, 2024

سعودی حکومت نے 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا، علامہ طاہر اشرفی

سعودی حکومت نے 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا، علامہ طاہر اشرفی
May 23, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے سعودی حکومت کی جانب سے حج کی اجازت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا، کہ سعودی حکومت نے ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا کے باعث اٹھارہ سال سے کم اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو اجازت نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے مزید کہا، اُمید ہے پاکستان کی چینی ویکسین سے متعلق مطالبے کوبھی تسلیم کیا جائے گا۔