Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کردی

سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کردی
February 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے بڑا تحفہ دیا گیا، پاکستانیوں کے لئے  ویزا فیس کم کر دی گئی ہے ۔ ولی عہد  کل پاکستان کے لئے بڑا تحفہ لیکر آرہے ہیں ، حکومت کے مطابق ولی عہد 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  لیکر آرہے ہیں جب کہ سعودی حکومت نے  ولی عہد کی آمد سے قبل ہی پاکستانیوں کو تحفہ دے دیا۔ پاکستانی شہریوں کے لئے ویز افیس میں کمی کا نوٹیفکیشن سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی شہری اب 2 ہزار ریال کی بجائے صرف 338 ریال کی رقم ادا کر کے حجاز مقدس کا سنگل انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے۔ جو کہ  تقریباً 74200 روپے سے کم ہو کر  12540 روپے ہو گیا ہے ۔ اسی طرح ملٹی پل ویزا کی فیس 3 ہزار ریال یعنی تقریباً111300 روپے پاکستانی سے کم ہو کر 375 ریال یعنی تقریبا 25 ہزار 42 روپے کر دی گئی ہے ۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری  سے ہو چکا ہے ۔