Wednesday, November 30, 2022

سعودی حکومت نے احتجاج کرنے والے گیارہ شہزادوں کو گرفتار کر لیا

سعودی حکومت نے احتجاج کرنے والے گیارہ شہزادوں کو گرفتار کر لیا

ریاض (92 نیوز) سعودی شہزادوں کو سعودی حکومت کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا۔ سعودی حکومت نے احتجاج کرنے والے گیارہ شہزادوں کو گرفتار کر لیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ گیارہ شہزادے تاریخی اہمیت کے حامل ’ قصر الحُکم‘ میں جمع ہو کراپنے ایک رشتہ دار کو دی گئی سزائے موت کا معاوضہ طلب کر رہے تھے۔
ان شہزادوں نے اُس حالیہ شاہی فرمان کی بھی مذمت کی جس کی رُو سے شاہی افراد کو پانی اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں دی جانے والی رقوم میں کٹوتی کی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ان افراد کو انتہائی سکیورٹی کی جیل میں رکھا گیا ہے۔