Saturday, July 27, 2024

سعودی حکام کی عمرہ زائرین کو ویزہ ختم ہونے سے قبل سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت

سعودی حکام کی عمرہ زائرین کو ویزہ ختم ہونے سے قبل سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت
March 24, 2018

 ریاض (92 نیوز) سعودی حکام نے عمرہ زائرین کو ویزہ ختم ہونے سے قبل سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔

 محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ تاخیر کرنے والوں کو پچاس ہزار ریال اور چھ ماہ قید ہو سکتی ہے ۔

 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزے پر آنے والوں کومملکت میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام یا کام کرنےکی اجازت نہیں اور نہ ہی وہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے علاوہ کسی چوتھے شہر میں جا سکتے ہیں ۔

 حکام نے شہریوں کو بھی واضح کیا کہ وہ زائد المیعاد ویزا کے حامل کسی بھی شخص کو کام کرنے کیلئے معاونت فراہم نہ کریں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔

 محکمہ پاسپورٹ نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال یکم محرم سے پانچ رجب تک مملکت میں انتالیس لاکھ  پچیس ہزار دوسو دس عمرہ زائرین پہنچے ہیں ۔