Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی اتحاد کے یمن میں100مقامات پر 130فضائی حملے،فضائی حملے حوثی رہنماؤں کے اڈوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر کئے گئے

سعودی اتحاد کے یمن میں100مقامات پر 130فضائی حملے،فضائی حملے حوثی رہنماؤں کے اڈوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر کئے گئے
May 10, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے شمالی صوبوں میں ایک سو تیس سے زائد فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے حوثی باغیوں کی جانب سے بارڈر کے قریب سعودی عرب کے علاقے میں بمباری کی گئی،،جس کے جواب میں سعودی اتحاد نے یمن کے شمالی صوبوں میں ایک سو تیس سے زائد فضائی حملوں میں سو سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملے صعدہ اور ہجاہ میں حوثی رہنماوں کے اڈوں،کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر کئے گئے۔ سعودی اتحاد نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سرحدی علاقے صعدہ سے  نکل جائیں جہاں حوثی حمایتیوں کا راج ہے۔ جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ حوثی باغی یمنی شہریوں کو صعدہ شہر سے نکلنے سے روک رہے ہیں۔ general1
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔