Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی اتحادی فورسز کا7حوثی باغیوں کو رہا کرنے کا اعلان

سعودی اتحادی فورسز کا7حوثی باغیوں کو رہا کرنے کا اعلان
January 30, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے 7 حوثی باغیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق سعودی اتحادی فورسز کی جانب یہ اعلان حوثی باغیوں کی جانب سے رہا کئے گئے قیدیوں کی ریاض آمد کے بعد کیا گیا۔ اب بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں فریقین میں قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وہ انسانیت کے فروغ کیلئے ایسے مزید اقدام دیکھنا چاہتے ہیں ،ہزاروں یمنی خاندان اپنے پیاروں سے ملاقات کی راہ تک رہے ہیں۔ قیدیوں کا تبادلہ گزشتہ ماہ سوڈان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے۔