Friday, December 8, 2023

سعدی ٹاون میں عید کی خوشیوں کا مزہ بارش کے جمع شدہ پانی نے کرکرا کردیا

سعدی ٹاون میں عید کی خوشیوں کا مزہ بارش کے جمع شدہ پانی نے کرکرا کردیا
September 2, 2017

کراچی (92 نیوز) سعدی ٹاون میں سیلاب آنے کے باعث مکینوں کو عید کی خوشیاں منانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کہتے ہیں کہ پانی زیادہ ہے قصائیوں نے  منہ مانگی قیمت وصول کی ہے۔

کراچی کے علاقے سعدی ٹاون میں عید کی خوشیوں کا مزہ بارش کے جمع شدہ پانی نے کرکرا کردیا۔ چوبیس گھنٹے بعد بھی علاقے میں کئی جگہ پانی موجود ہے۔ جس کی باعث مرکزی عید گاہ میں نماز عید بھی ادا نا ہوسکی۔ عوام کو جس مسجد میں جگہ ملی عید کی نماز پڑھی۔

نماز عید کے بعد سعدی ٹاون والوں کی دوڑ لگی قصائی کو بلانے کی قصائیوں نے بھی موقع کی مناسبت سے منہ مانگی قیمت وصول کی۔  

سعدی ٹاون کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کی مدد کے لے نہ تو سندھ حکومت آئی نہ شہری انتظامیہ پہنچی ۔ ان کا کسی نے خیال رکھا تو وہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان تھے ۔