Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 131،ہائیکورٹ کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم،عمران خان کا سپریم کورٹ جانےکا اعلان

این اے 131،ہائیکورٹ کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم،عمران خان کا سپریم کورٹ جانےکا اعلان
August 4, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ، ہائیکورت نے  خواجہ سعد رفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ۔ عام انتخابات 2018 میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سعد رفیق این اے 131 میں  ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہوئے ۔ انتخابی عمل کے بعد گنتی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  زیادہ ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جب کہ سعدرفیق  کو شکست ہوئی ۔ سعدرفیق کی درخواست پر چند پولنگ اسٹیشنوں  پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی  مگر بعد میں گنتی کا عمل روک دیا گیا جس پر سعدرفیق نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا  اور پورے حلقے میں مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی التجا کی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعدرفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلقہ این اے 131 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے دیا ۔ دوسری جانب عمران خان نے ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان سے رابطہ کیا اور انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کی ہدایت کی ۔