Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سشمیتا سین آ رہی ہے: وکیل پی ٹی آئی

سشمیتا سین آ رہی ہے: وکیل پی ٹی آئی
December 7, 2016

اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کترینہ کیف کے بعد ایک اور اداکارہ کا ذکر کر کے صحافیوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت میں وقفے پر صحافیوں نے سوال کیا کہ آج دلائل دینے پر آپ کافی مطمئن نظر آ رہے ہیں

تو انہوں نے ایک بار پھر کیس سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر بات کرنا زیب نہیں دیتا۔ ایسا جواب ملنے پر صحافیوں نے بھی دیگر معاملات پر بات کرنے کا سوچا اور ساتھ ہی یہ سوال پوچھ لیا کہ کترینہ کیف سے کب ملاقات ہو رہی ہے جس پر نعیم بخاری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ”سشمیتا سین“ آ رہی ہے۔