سشما سوراج کے خطاب کے دوران کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے باہر مظاہرہ

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے خطاب کے دوران کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی کے باہر مظاہرے کیے۔ احتجاج کے دوران بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے امریکا میں مقیم کشمیری اور سکھ کمیونٹی بھی اقوام متحدہ کے باہر پہنچ گئے۔
مظاہرین نے سشما سوراج کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے باہر بھارت کیخلاف نعرے بازی کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اس موقع پر کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کیخلاف بھی خوب نعرے لگائے۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران عالمی برادری سےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔