سشما سوراج اور اشرف غنی کل پاکستان آئیں گے: مشیر قومی سلامتی
اسلام آباد (92نیوز) مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سشما سوراج کل ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں افغان صدر بھی آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان آرہی ہیں جبکہ افغان صدر بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
بنکاک میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کی میٹنگ کا فیصلہ پیرس میں نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات میں طے ہوا تھا۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ کانفرنس کے دوسرے روز افغان صدر بھی شرکت کریں گے۔ کر کٹ سیریز کے حوالے سے ابھی جواب نہیں ملا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے سشما سوراج کی پاکستان آمد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔