Friday, September 30, 2022

  سشما سوراج اسلام آباد پہنچ گئیں

   سشما سوراج اسلام آباد پہنچ گئیں
اسلام آباد(92نیوز)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ۔ بھارتی وزیر خارجہ عشائیے میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کرینگی جبکہ کل کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کرینگی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں کافی عرصے سے کشیدگی کے بعد چند روز قبل بھارتی وزیر اعظم نے پیرس میں پاکستانی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات کی تھی جس کے بعد برف کچھ پگھلنے لگی تھی اور بعد میں بنکاک میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی بھی ملاقات ہوئی جس میں  مثبت بات چیت ہوئی جس کے بعد ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستنا ن نے بھارت کو شرکت کی دعوت دی تھی جس کے بعد آج سشما اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔