Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سسٹم  ٹھیک کرنے کے لئے صوبائی اسمبلی بھی  توڑ سکتے ہیں ۔عمران خان

سسٹم  ٹھیک کرنے کے لئے صوبائی اسمبلی بھی  توڑ سکتے ہیں ۔عمران خان
March 4, 2015
  پشاور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان نے  کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ پیسے کی سیاست  اور شفاف انتخابات  کے نام پر ڈرامہ  کر رہی ہے۔ سسٹم  ٹھیک کرنے کے لئے صوبائی اسمبلی  تک  توڑ سکتے ہیں۔ ضمیر کا سودا کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیں گے۔پشاورمیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ساتھ پریس  کانفرنس کرتے  ہوئے  عمران خان نے کہا کہ ایوان بالا کے انتخابات جمہوریت کی نفی اور دولت کی سیاست بن چکی ہے ۔ عوام  ہارس  ٹریڈنگ کے خلاف  اٹھ کھڑے ہو ں ۔انہوں نے کہا  کہ تحریک انصاف  کے ارکان ضمیرکی قیمت برداشت نہیں کریں گے ۔ پندرہ کروڑ روپے کی پیشکش کرنے والا شریف  آدمی  ہے لیکن نام نہیں  بتاسکتا۔ عمران خان نے سٹیٹس کو کی کسی بھی پارٹی کو ووٹ  نہ  دینے کی پالیسی کا اعادہ  کرتے  ہوئے  کہا کہ دوسرا  آپشن  صرف اور صرف اتحادی  ہیں پی ٹی آئی کا جو بھی  رکن ووٹ نہیں ڈالے گا اسے جیل   میں ڈال دیں