Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا:باکسر عامر خان کی اہلیہ

سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا:باکسر عامر خان کی اہلیہ
December 8, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سسرال والوں نے انھیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے انھیں طلاق دینے کے لیے عامر خان پر دباو بھی ڈالا ہے۔ طلاق کے لیے یہ دباو اس وقت ڈالا گیا جب وہ 9ماہ کی حاملہ تھیں۔

اسنیپ چیٹ پر فریال مخدوم کا متعدد پوسٹس میں کہنا تھا کہ انہوں نے بہت دیر خاموشی برقرار رکھی۔ جو لوگ اپنی بہووں کے ساتھ تشدد کرتے ہیں، انہیں اپنے بیٹوں کی شادی نہیں کرنی چاہئے۔ فریال نے ایک افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی خاتون کے شوہر کی غیرموجودگی میں اس کے سسرالی خاندان کے افراد جسمانی تشدد کریں اور وہ خاتون ہاتھ نہ اٹھائے تو کیا اس کی سب کے سامنے بے عزتی کرنے کو عادت بنا لینا چاہیے۔

فریال نے اپنے شوہر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے کسی بھی بیٹے یا بھائی سے بڑھ کر اپنے خاندان والوں کے لئے کیا لیکن جواب میں انہیں حسد، لالچ اور نفرت سے نوازا گیا۔