Sunday, December 4, 2022

سستا گھر پراجیکٹ فیز ٹو لاہور کیلئے الاٹمنٹ پالیسی تیار

سستا گھر پراجیکٹ فیز ٹو لاہور کیلئے الاٹمنٹ پالیسی تیار
لاہور(نیٹ نیوز)نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ فیز ٹو لاہور کیلئے الاٹمنٹ پالیسی تیار کرلی گئی، درخواست فارم بنک آف پنجاب کی برانچوں سے مفت ملے گا۔ سستا گھر پراجیکٹ فیز ٹو لاہور کیلئے قرعہ اندازی میں نام آنے پر20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ 20 روز میں جمع کرانا ہوگی ،  درخواست فارم میں مکان کی تخمینہ قیمت اور ادائیگی کا شیڈول بھی درج ہوگا۔ درخواست فارم کا اجرااگست میں ہونے کا امکان ہے ۔یہ بھی امکان ہے کہ ستمبر میں وزیر اعظم لاہور میں سکیم کا افتتاح کر یں گے ۔