سزا یافتہ مریم نواز نے اپنی جماعت پر خودکش حملہ کیا ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی مشیر خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا کہ سزا یافتہ مریم نواز نے اپنی جماعت پر خودکش حملہ کیا، اتنا لمبا لیکچر دیا، شاید دوبارہ میڈیا کے سامنے نہ آسکیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو حکومت مجبوری کی بیڑیاں توڑ دے گی، ان کے کرتوت سامنے لے آئیں تو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گی، قطر پاکستان کیلئے سرمایہ کاری پیکیج لارہا ہے۔