Saturday, December 3, 2022

سر پر چوٹ نے اوم پوری کی موت مشکوک بنا دی

سر پر چوٹ نے اوم پوری کی موت مشکوک بنا دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار اوم پوری کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔ سر پر چوٹ کے نشانات پائے گئے جس کے بعد موت کی وجوہات کے حوالے سے شکوک پیدا ہوگئے۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار اوم پوری کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اوم پوری کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ان کے سر پر گہری چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں جس کے بعد اوم پوری کی موت کی وجوہات کے حوالے سے شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں۔

اوشی واڑا پولیس نے اوم پوری کے گھریلو ملازم اور ڈرائیور کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں جبکہ ممبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوم پوری کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔