Wednesday, October 5, 2022

سری لنکن کھلاڑیوں کا تیسرا ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلنےپر تحفظات کا اظہار

سری لنکن کھلاڑیوں کا تیسرا ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلنےپر تحفظات کا اظہار
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان اور سری لنکا کے مابین حالیہ ٹی 20 سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ  شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے مگر سری لنکا کے 40 کھلاڑیوں نے اس بارے میں اپنے بورڈ کو لکھے گئے خط میں تحفظات کا اظہار کر دیا اور میچ کسی اور جگہ منتقل کرنے کی تجویز سے دی ۔ سی ای او سر لنکا بورڈ ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ وہ سوموار کو ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں سکیورٹی معاملات سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب سری لنکا بورڈ کے صدر تھلنگا اور سپورٹس منسٹری ٹیم پاکستان بھیجنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ لنکن بورڈ دوسرے درجہ کی ٹیم پاکستان بھیج دے ۔ پی سی بی کی جانب سے اس بارے میں مکمل خاموشی ہے اور وہ سری لنکا بورڈ کے جواب کے منتظر ہیں، اس میچ بارے حتمی فیصلہ کے لئے سوموار تک انتظار کرنا ہو گا۔