Monday, December 5, 2022

سری لنکن کبڈی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کےلئے پاکستان پہنچ گئی

سری لنکن کبڈی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کےلئے پاکستان پہنچ گئی
لاہور (92نیوز) ایئر پورٹ پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کولمبو سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براہ راست علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچی جہاں پر موجود پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے سری لنکن کھلاڑیوں کا استقبال کیا جس کے بعد سخت سکیورٹی کے حصار میں ٹیم کو نجی ہوٹل پہنچایا گیا ۔ ایشیا کبڈی کپ میں پاکستان سمیت چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں بھارت‘ افغانستان، سری لنکا، نیپال اور ایران شامل ہیں۔ ایشیا کپ کا آغاز آج سے واہ کینٹ میں ہوگا۔