Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکن ٹائیگرز نے کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

سری لنکن ٹائیگرز نے کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا
August 17, 2016
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ہرا کر وائٹ واش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لنکن ٹائیگرز نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی زیر کر کے تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔ آخری ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے ساٹ وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلین بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ انہوں نے اس میچ میں 13 جبکہ سیریز میں 28 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں سری لنکا نے آسٹریلیا کو فتح کے لیے 324 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 160 رنز بنا کر چلتی بنی۔ آج جب پانچویں دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 347 رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے سوائے ڈیوڈ وارنر کے کوئی بھی بلے باز سری لنکن سپنرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔ وارنر نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کسی ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو تمام میچ ہرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گیا ہے۔ نئی درجہ بندی میں آسٹریلیا پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے جبکہ انڈیا پہلی اور پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گیا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز انڈیا کو ٹیسٹ میں ہرا دیتا ہے تو پھر پاکستان اول پوزیشن پر آ جائے گا۔