Thursday, September 19, 2024

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان پہنچ گئی

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان پہنچ گئی
April 2, 2016
لاہور(92نیوز)سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم چھ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے آٹھ سالوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کےمطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے کولمبو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا. کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف پر مشتمل اٹھارہ رکنی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا. سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے دس روزہ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی. تین چار اور پانچ اپریل کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ سات اور آٹھ اپریل کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ جبکہ آخری ون ڈے دس اپریل کو ایل سی سی آئی کرکٹ گراونڈ لاہور میں کھیلا جائے گا. سری لنکن مہمان ٹیم آٹھ سالوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے. سید سلطان شاہ کے مطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ کے دورے سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا اور ہم مہمان کھلاڑیوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرینگے جس سے آنے والے دنوں میں دیگر ملکوں کے کھلاڑی اور ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرنے میں خوشی محسوس کرینگے.