Wednesday, September 28, 2022

سری لنکا کیخلاف 3ٹیسٹ، 5ون ڈے، 2ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج روانہ ہو گی

سری لنکا کیخلاف 3ٹیسٹ، 5ون ڈے، 2ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج روانہ ہو گی
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم آج سری لنکا کے دورے پر روانہ ہو گی۔ کھلاڑی کولمبو جانے کےلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شروع ہو گی۔ سترہ جون سے شروع ہونے والی سیریز کےلئے پندرہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ آج لاہور سے کولمبو روانہ ہو گا۔ ٹیم کے بارہ کھلاڑی لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ تین روز کے دوران غیررسمی تربیتی کیمپ میں ٹریننگ بھی کی۔ اسد شفیق، یونس خان اور سرفراز احمد آج لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گا۔