Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس، پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس، پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا
July 28, 2015
کولمبو (92نیوز) مختصر فارمیٹ کے کپتان بوم بوم آفریدی لنکا ڈھانے کولمبو پہنچ گئے، کانٹے دار سیریز کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبو میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ کپتان شاہد آفریدی، سہیل تنویر، نعمان انور اور فاسٹ باو¿لر ضیا الحق نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔ پاکستانی ٹیم نے سری لنکن کے خلاف مختصر فارمیٹ کےلئے میدان میں اترنے سے قبل پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ بوم بوم الیون نے باو¿لنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی جمعرات کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ ون ڈے سیریز ختم ہونے پر کپتان اظہر علی، راحت علی، اسد شفیق، بابر اعظم ،بلال آصف اور احسان عادل وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔