Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں چار وکٹوں سے میدان مار لیا

سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں چار وکٹوں سے میدان مار لیا
July 18, 2017

کولمبو(سپورٹس ڈٰیسک)سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں چار وکٹوں سے میدان مار لیا ،،نیروش ڈیکولا نے 81 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو  فتح سے ہمکنار کیا۔

تفصیلات کےمطابق کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ،،388 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بلے باز شروع میں کافی مشکلات کا شکار رہے ،،203 رنز پر آئی لینڈرز کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،چھٹی وکٹ کی شراکت میں نیروش ڈیکولا اور گوناراتنے  نے 121 رنز جوڑ کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ،،جیت کے ساتھ سری لنکا نے  ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔