سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کولمبو (92 نیوز) سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
ون ڈے کی قیادت لہیرو تھرمانے سنبھالیں گے اور ٹی ٹوئنٹی کی کمان داسن شانکا کے سپرد کی گئی ہے۔ 10 سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ سری لنکا کی ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔