Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو دھول چٹا دی

سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو دھول چٹا دی
March 11, 2015
ہوبارٹ(ویب ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈکی درگت بنادی ۔ کرکٹ ورلڈکپ کےپینتیسویں میچ میں سری لنکانےاسکاٹ لینڈکوایک سواڑتالیس رنزسےشکست دےدی۔ تین سو تریسٹھ رنزکےجواب میں اسکاٹش ٹیم  دوسوپندرہ رنزپرڈھیرہوگئی۔ ہوبارٹ کے بیل رائیو اوول میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نےٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیاجس میں دلشان نےایک سوچاراور سنگاکارانے ایک سوچوبیس رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔ کپتان اینجلومیتھیوزنےبیس گیندوں پرورلڈکپ کی دوسری تیزترین نصف سنچری بنائی اوراسکاٹش ٹیم کیلئےتین سو تریسٹھ رنز کاپہاڑ کھڑاکردیا۔ اسکاٹ لینڈکےجوش ڈیوی نےتین لنکن بیٹسمینوں کا  شکارکیا۔ ہدف کےتعاقب میں اسکاٹ لینڈکی پوری ٹیم تینتالیسویں اوورمیں دوسو پندرہ رنز  بناکرچلتی بنی جبکہ فریڈی کولیمان ستررنز بناکرنمایاں بلےبازرہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔