Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سری لنکا میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی،225 ہلاک

سری لنکا میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی،225 ہلاک
July 6, 2017

 

کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی۔دو سو پچیس افراد ہلاک،بخار نے پچھتر ہزار افراد کو لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق سری لنکا میں ڈینگی بخار نے ایک دفعہ خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔حکومت بیماری کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں ہے۔مرض کے پھیلاؤ کی وجہ دارالحکومت کولمبو میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر قرار دیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق ملک میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سوا دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔مچھروں کی افزائش گاہیں ختم کرنے کے لیے سینکڑوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں کولمبو کی گلیوں اور بازاروں میں مچھر مار سپرے کرنے میں مصروف ہیں۔