Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکا: عام انتخابات میں حکمران جماعت نے میدان مار لیا،  سابق صدر مہندرا راجہ پکشے کو شکست

سری لنکا: عام انتخابات میں حکمران جماعت نے میدان مار لیا،  سابق صدر مہندرا راجہ پکشے کو شکست
August 19, 2015
سری لنکا (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمران جماعت یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا۔ سری لنکا کے عام انتخابات میں کل دو سو پچیس میں سے یو این پی نے ایک سو چھے نشستیں حاصل کر لیں جبکہ راجہ پکشے کی سری لنکا فریڈم پارٹی اور ان کے اتحادیوں نے پچانوے نشستیں حاصل کی ہیں۔ ملک میں الیکشن کو مہندرا راجہ پکشے کی مقبولیت پر ریفرینڈم قرار دیا جا رہا تھا۔ وزیراعظم رانیل وكرما سنگھے نے فتح کے بعد ملک میں اتحاد اور ایک نئی سیاسی ثقافت قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ فاتح یو این پی کے حمایتی افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔