Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  سری لنکا سے سیریزکا آخری میچ نہ جیتنے کا افسوس ہے: اظہر علی

   سری لنکا سے سیریزکا آخری میچ نہ جیتنے کا افسوس ہے: اظہر علی
July 28, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کی بہت خوشی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے جس کا افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ پر باؤلنگ کی پابندی کی وجہ سے بابر اعظم کو باہر بٹھانا پڑا تا کہ ایک  آل راؤنڈر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکے، سرفراز احمد کو اوپر کے نمبرز پر کھلانے کا فیصلہ اسی وجہ سے کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں واپسی اور ٹیم کی قیادت کا پریشر تھا لیکن اپنے کھیل میں زیادہ تبدیلی نہیں کی اور اسی وجہ سے کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی نہ کرتے تو بہت دکھ ہوتا، اس بات کا دباؤ تھا لیکن سب نے اچھی کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کی قومی ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں تین دو سے شکست دی ہے، ٹیم اس سے قبل ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔