Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکا دھماکے ، پولیس چیف ، سابق سیکرٹری دفاع گرفتار

سری لنکا دھماکے ، پولیس چیف ، سابق سیکرٹری دفاع گرفتار
July 3, 2019
کولمبو(نیٹ نیوز) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچز اور ہوٹلوں پر 6 خود کش حملوں کو روکنے میں ناکامی پر پولیس چیف اور سابق سیکرٹری دفاع کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ بات پولیس کے ترجمان نے بتائی ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں پولیس انسپکٹر جنرل پوجیتھ جایاسندارا اور سابق سیکرٹری دفاع ہیماسیری فرنانڈو کو حراست میں لیا گیا ہے ، دونوں کو قتل کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ دونوں افسران گرفتاری کے وقت ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،انکے علاوہ مزید 9 پولیس افسران کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب ان سب کو مجرمانہ غفلت برتنے کے الزام میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں پارلیمانی کمیٹی کی تفتیش کی روشنی میں کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔