Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سری دیوی کی میت آج بھارت منتقل کیے جانے کا امکان

سری دیوی کی میت آج بھارت منتقل کیے جانے کا امکان
February 27, 2018

دبئی (92 نیوز) بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی میت آج بھارت منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔ لاش تاحال دبئی فرانزک ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہے ۔ پولیس نے ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ کی اور کمرے کو سیل کر دیا ۔
ادھر بونی کپور کو بغیر اجازت دبئی چھوڑنے سے بھی منع کر دیا گیا ۔
بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات جاری ہے ۔ اس سلسلے میں دبئی پولیس نے جمیرا ایمیریٹس ٹاورز میں واقع کمرے کو سیل کرتے ہوئے ہوٹل عملے سے پوچھ گچھ کی ۔
سری دیوی کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ اس کے علاوہ آنجہانی اداکارہ کے فون ریکارڈز کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کیس کی دوبارہ تحقیقات ضروری تھی ۔ اس دوران سری دیوی کی لاش مردہ خانے میں ہی رہے گی جسے بھارت بھیجنے سے قبل خصوصی کمیکلز کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا ۔
پولیس پہلے ہی کہ چکی ہے کہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی اور ان کے خون میں الکحول بھی پایا گیا تاہم اس کے پیچھے کوئی مجرمانہ محرکات نہیں ۔ دبئی کے قوانین کے مطابق اگر کسی شخص کی موت ہسپتال کے باہر ہوتی ہے تو اُس کی مکمل تحقیقات کی جاتی ہے چاہے وہ قدرتی موت ہی کیوں نہ ہو ۔