Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ، فرانزک رپورٹ

سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ، فرانزک رپورٹ
February 26, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) بالی وڈ کی اداکارہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ۔فرانزک رپورٹ نے سابق تمام دعوے رد کر دیئے ، پراسیکیوٹر مجسٹریٹ سے کلیئرہونے کے بعد میت کو دبئی سے بھارت منتقل کر دیا جائے گا۔

دبئی حکام نے بھارتی اداکارہ سری دیوی کی فرانزک رپورٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، جس میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ نہیں بلکہ حادثاتی طور پر ڈوبنا بتائی گئی ہے ۔

رپورٹ کےمطابق اداکارہ کے جسم میں الکوحل کے نمونے بھی ملے ہیں، وہ ممکنہ طور پر بے ہوش ہوکر باتھ ٹب میں گرگئی تھیں جہاں پانی میں ڈوبنے سے ان کی موت واقع ہوئی ۔

دبئی پولیس نے رپورٹ آنے کے بعد کیس پراسیکیوٹر مجسٹریٹ کے حوالے کردیا ہے، جہاں سے کلیئرنس ملنے کے بعد اداکارہ کی لاش کو بھارت منتقل کردیا جائے گا ۔

دوسری جانب ممبئی میں سری دیوی کے گھر بالی ووڈ سٹارز سمیت پرستاروں کا جم غفیر اکٹھا ہے جو ان کا آخری دیدار کرنا چاہتا ہے ۔

سری دیوی 13 اگست 1963 کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں تھیں، انھوں نے 1979میں فلم نگری میں قدم رکھا ۔

اداکارہ سری دیوی کی آخری فلم مام تھی ، جس میں پاکستانی اداکار سجل علی اور عدنان صدیقی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔