Saturday, July 27, 2024

سرینگر: کشمیری نوجوان کی تدفین کے موقع پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

سرینگر: کشمیری نوجوان کی تدفین کے موقع پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا
April 8, 2016
  سرینگر(ویب ڈیسک)جنت نظیروادی میں بھارتی افواج نے کشمیریوں  پرزندگی تنگ کردی بھارتی افواج کےمظالم کےخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال رہی گزشتہ  شام  کشمیری  نوجوان  کی تدفین کےموقع پر  کشمیریوں نےپاکستانی جھنڈالہرادیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی افواج  کےمظالم بھی کشمیریوں کی پاکستان سےمحبت کم نہ کرسکے ۔ ان مظلوموں   کےدل آج بھی پاکستان کےلیے ہی دھڑکتےہیں جس کی ایک جھلک بدھ کی شام  اسوقت دیکھی گئی،جب  بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننےوالےنوجوان بلال احمد کی تدفین کےلیے ہزاروں افراد اکٹھےہوئے اورسبزہلالی پرچم اٹھاکرپاکستان زندہ باد کےنعرےلگائے۔ کشمیروں نے بھارتی  سرکار اور بھارتی فوج کےخلاف بھی نعرےبازی کی دوسری طرف بھارتی فوج  نے رات گئے ایک اورکشمیری کوشہید کردیا لال پورمیں اس کارروائی کےبعد۔فورسز نےعلاقے کا محاصرہ کرکے بےگناہوں سےپوچھ گچھ شروع کردی۔ بھارتی افواج کےاس اقدام کےخلاف کشمیری آج سراپااحتجا ج ہیں اور پوری وادی میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔