Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے

سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے
May 29, 2015
سری نگر (نائنٹی ٹو نیوز) سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا جبکہ کشمیریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ سری نگر میں حریت رہنما شبیر شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے دوران کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا جبکہ مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے جس پر قابض بھارتی فوج نے شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، رواں ماہ  مسرت عالم اور علی گیلانی سمیت کئی کشمیری رہنماؤں کے جلسوں کے دوران بھی پاکستانی پرچم لہرائے جا چکے ہیں۔ بھارتی پولیس نے پرچم لہرانے پر کشمیری رہنماؤں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔