Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرینگر : بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کو سیرت کانفرنس کے انعقاد سے روک دیا

سرینگر : بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کو سیرت کانفرنس کے انعقاد سے روک دیا
December 12, 2016

 

سرینگر(92نیوز)مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی غنڈہ گردی جاری ہے۔ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کو سیرت کانفرنس کے انعقاد سے روک دیا دوسری جانب کشمیری مسلمانوں نے عید میلاد النبی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی۔

تفصیلات کےمطابق دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،سرینگر میں عید میلاد النبیﷺ  کے جلوس نکالے   گئے  جس میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،  وادی کے گھر گھر میں  چراغاں کیا ہوا ہے اورمساجد میں خصوصی اجتماعات جاری ہیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں  مزارحضرت بل کو موئے مبارک کی زیارت کیلئے کھولا گیا جہاں  عاشقان  رسول انتہائی عقیدت و احترام سے حاضری  دے رہے ہیں  اور عبادات  میں مصروف ہیں۔  ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کی سربراہی میں سیرت کانفرنس ہوناتھی، جسے  بھارتی  فوج نے روک دیا۔ سکیورٹی  فورسز نے یاسین ملک کو حیدرپورہ میں سیدعلی گیلانی  سے ملنے نہیں دیا جبکہ میر واعظ سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ۔  سیرت کانفرنس روکنے پر حریت رہنماؤں نے سخت مذمت کی ۔ ادھر  برہان وانی کی شہادت کے بعد  پہلی بار آل پارٹیز حریت کانفرنس  کی طرف سے ہڑتال میں تین دن کے وقفے کا اعلان کیا گیا ہےجس کے بعدوادی بھر میں دکانیں، بازار اور کاروباری ادارے کھل گئے ہیں۔