Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرینگر : بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 کشمیری شہید

سرینگر : بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 کشمیری شہید
August 15, 2016
سرینگر(92نیوز)بھارت کے یوم آزادی کو  آج دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری  یوم سیاہ کے  طور پر منا رہے ہیں ادھر  قابض فوج کی فائرنگ سے مزید  دو کشمیری شہید ہوگئے جس کے بعد اڑتیس  روز کے دوران شہادتوں کی تعداد تراسی ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق  بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ  مناکر مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے مظلوم کشمیریوں نے دنیا کو بتادیا کہ وہ آزادی چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی کشمیریوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کرکے گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے۔ نئی دہلی میں جس وقت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی پر تقریر کررہے تھےبھارتی فورسز نے عین اس وقت مظاہرے کی کوشش کرنے والے دو نہتے کشمیریوں کو سری نگر میں شہید کردیا   بزرگ رہنماسیدعلی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق سمیت متعدد حریت رہنما بھی اس دوران گرفتار  کئے گئے ہیں۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی  کٹھ پتلی  اسمبلی کے رکن انجئنیر رشید  اور ان کے ساتھیوں  کو یوم سیاہ منانے اور احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیاگیا جبکہ وہ آزادی کے نعرے بلند کرتے رہے ۔