Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرینگر: بھارتی  فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2کشمیریوں کو شہیدکردیا

سرینگر: بھارتی  فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2کشمیریوں کو شہیدکردیا
July 1, 2017

 سرینگر(92نیوز)مودی سرکار نے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا ،چار کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کے ظلم و ستم کی چکی میں پستے کشمیریوں کیلئے ایک اور خون آشام دن ۔ بھارتی فوج نے  اننت ناگ کے  گاؤں  دیالگام کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔ایک گھر میں موجودبے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے کے لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جس پر قابض فوج آپے سے باہر ہوگئی اور نہتے مظاہرین پر بھی چھروں اور گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک شخص شہید ہو گئے۔ قابض فوج نے احتجاجی مظاہروں کے خوف سے  اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ دیالگام میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق جون کے دوران بھارتی قابض فوج نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 6افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا 775افراد کو زخمی اور حریت رہنمائوں سمیت 150سے زائد افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔