Saturday, November 26, 2022

سرینگر،کشمیریوں کا لال چوک کی جانب مارچ،بھارتی افواج نے جگہ جگہ مورچے بنا دیئے

سرینگر،کشمیریوں کا لال چوک کی جانب مارچ،بھارتی افواج نے جگہ جگہ مورچے بنا دیئے
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کےمظالم کیخلاف کشمیریوں نے لال چوک کی طرف مارچ کیا جب کہ  آزادی اظہار رائےکا شور مچانے والے بھارت کی کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے  مارچ روکنے کیلئے جگہ جگہ فوجی مورچے بنادیے اور حریت رہنما بھی گرفتار کر لئے ۔ بھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی  خون کی پیاس  کیخلاف بڑی تعداد میں کشمیریوں نے لال چوک کی طرف مارچ شروع کیا تو بھارتی فوج نے مارچ کو روکنے کیلئے جگہ جگہ چھاونیاں بناڈالیں اور لال چوک کو بھی سیل کردیا ۔   کشمیریوں کی رہنمائی کرنیوالے حریت رہنما یٰسین ملک کو بھی  مارچ کے دوران گرفتار کر لیا ۔ حریت رہنما عمر فاروق میرواعظ نے نظربندی توڑ کر مارچ کی صدارت کرنے کی کوشش مگر  بھارتی فوج نے گرفتار کرکے گھر کے باہر فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی ۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرتے ہوئے کرفیو سی صورتحال نافذ کردی گئی ہے ۔